اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

کولمبو میں سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے تاہم شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا بھارت سے میچ سے قبل ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے، ناصرف دونوں ممالک کے لوگ بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے میچ ایک مختلف لیول پر چلا جاتا ہے اور شائقین کرکٹ کی اپنے اسٹارز سے توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ایسے بہت سے میچز کا حصہ رہا ہوں اور میں نے یہ سیکھا ہے کہ اس میچ کے لیے جتنا خود کو ٹھنڈا رکھیں گے، آرام دہ رکھیں گے اور باہر کی آوازوں پر توجہ دینے کے بجائے میچ پر فوکس رکھیں گے تو اتنا اچھا پرفارم کریں گے۔

ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ البتہ اس میچ کا جوش ہوتا ہے، لیکن کھلاڑی جتنا خود کو ٹینشن فری رکھیں گے اتنا ان کے لیے بہتر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں