ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بابراعظم کو ورلڈکپ کےلیے کس رول میں ٹیم میں شامل کیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا کہ کنڈیشن کو دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیا، سری لنکا میں بابراعظم کا کردار اہم ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بتایا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین بولنگ کمبی نیشن کا انتخاب کیا ہے، ایشیا کپ میں بھی محسوس ہوا کہ بابر کا اسکواڈ مں ہونا ضروری ہے، ان کا ایک مخصوص رول ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم کے کمبی نیشن میں فٹ نہیں ہوتے اس لیے انھیں ورلڈکپ کےلیے منتخب نہیں کیا گیا۔

ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز آسٹریلیا جیسی نہیں، کپتان کوئی بھی ہو کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کون کپتان ہے اور میں کپتان نہیں ہوں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم بھی کپتان رہ چکے ہیں، اس وقت سلمان علی آغا کپتان ہیں، میرا نہیں خیال کہ کوئی اس وقت اس طرح سے سوچ رہا ہوگا، یہ وہی لوگ ہیں جو کھیلتے آرہے ہیں اور اچھی پرفامنس دے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں