تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز برائے 2021 کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈےکرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ بابراعظم نے2021 میں 6 اننگز ‏کھیل کر405 رنز اسکور کیے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے ہمیشہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی گزشتہ سال انگلینڈ ‏کیخلاف 150سے زائدرنزکی اننگزپسندیدہ تھی، کرکٹ میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر غلطیوں سے سیکھنا ‏چاہیے۔

پی سی بی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، فخرزمان، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو نامزد کیا تھا ‏جبکہ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸر کیٹگری کیلئے بھی چار امیدوار نامزد ہوئے ہیں، جن میں ارشد اقبال، اعظم خان ‏، محمد وسیم جونیٸر اور شاہنواز ڈاہانی شامل ہیں۔‎ ‎

شاہین آفریدی

متاثرکن پرفارمر2021 کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نےحاصل جیت لیا۔ شاہین آفریدی کو ایوارڈ بھارت کیخلاف ‏ٹی 20ورلڈکپ میں وکٹیں لینے پر دیا گیا۔ شاہین نے روہت شرما، کےایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں ہمیشہ پاکستان کیلئےعمدہ پرفارمنس کی سوچ ‏لے کر میدان میں اترتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کابولنگ اسپیل یادگار رہےگا اسپیل میں کے ایل راہول کی وکٹ ‏پسندیدہ بال تھی۔

Comments

- Advertisement -