جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

بابر اعظم الیون نے سرفراز احمد الیون کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انٹرا اسکواڈ ون ڈے پریکٹس میچ میں بابر اعظم الیون نے سرفراز احمد الیون کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی ٹیم وائٹ نے سرفراز احمد کی ٹیم وائٹ کو 320 رنز کا ریوائز ہدف دیا تھا، ٹیم وائٹ 317 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹیم گرین کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 85 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فخر زمان 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر حارث رؤف، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹیم وائٹ کے آصف علی نے 95، عثمان قادر 53 اور عبداللہ شفیق نے 36 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شاداب خان الیون نے بابراعظم الیون کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میچ میں بابر اعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 289 رنز بنائے تھے، امام الحق 91 اور بابراعظم 83 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 40 اورحارث رؤف 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

فخر زمان 109 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، سرفراز احمد 58 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں