تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کے لئے پریشان کن خبر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مزید تنزلی ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

نئی درجہ بندی میں پاکستان کے محمد رضوان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے نے بھارت کے سوریا کمار یادیو سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر

بولرز کی نئی درجہ بندی کے مطابق افغانستان کے راشد خان نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ گزشتہ ہفتے رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے اب وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کا تیسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا انگلینڈ کے معین علی کو پیچھے چھوڑتےہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔

Comments

- Advertisement -