جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

بابراعظم کا منفرد اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

رنز کی مشین بابراعظم ایک جانب رنز کے انبار لگا کر کئی ریکارڈز اپنے نام کررہے ہیں تو دوسری ‏جانب بطور کپتانی اپنی کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑ رہے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ہوم اور آوے سیریز میں کامیابیاں سمیٹ کر بابراعظم نے بحیثیت کپتان ‏ناقدین کے خدشات کو دور کر دیا ہے۔

بابراعظم پہلے ایشیائی کپتان ہیں جنہوں نے ایشیا میں جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ‏شکست دی اور اب انہیں پہلے ایشیائی کپتان بننے کا اعزاز ہوا ہے جس نے جنوبی افریقا کو دو بار ‏ٹی ٹوئنٹی میں زیر کیا۔

‘بابر اعظم بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں’

جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی شاندار رہی ہے، تینوں فارمیٹس میں شاہینوں ‏نے پروٹیز کو چت کیا ہے۔ ‏

گرین کیپس نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دی اور پھر پروٹیز کی سرزمین ‏پر انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں زیر کیا۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی کے تسلسل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 14 ٹی ‏ٹوئنٹی میچوں میں شاہینوں نے 10 میچز جیتے اور صرف 10 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں