بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز کے کپتان موئیسس ہینرکس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے کپتان موئیسس ہینرکس نے کہا کہ بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان پیش آنے والا حالیہ واقعہ غلط فہمی تھا ، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب معاملات ٹھیک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کرکٹ کلچر میں یہ واقعات عام ہیں، بابر اس کے عادی نہیں ہے اس لیے وہ ابتدا میں سمجھ نہیں سکے۔
ہینرکس نے بتایا کہ جب بابر اعظم کو سمجھایا گیا تو وہ ٹھیک ہوگئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے بی بی ایل میچ کے دوران اسٹیو اسمتھ نے بابر کے شاٹ پر آخری گیند پر سنگل لینے سے انکار کیا اور پاور پلے میں خود اسٹرائیک لیتے ہوئے ریکارڈ 32 رنز بنا ڈالے، جبکہ بابر اگلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
پویلین واپس جاتے ہوئے بابر اعظم نے غصے میں باؤنڈری کی رسی پر بیٹ مارا، جس پر کمنٹیٹر و سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے کہا کہ یہ ’دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا، آپ جو بھی محسوس کررہے ہیں وہ ظاہر نہ کریں‘۔
"Wasn't happy, Babar."
Drama in the middle of the SCG after Steve Smith knocked back a run from Babar Azam, so he could take strike during the Power Surge. #BBL15 pic.twitter.com/rTh0RXE0A5
— KFC Big Bash League (@BBL) January 16, 2026
بعد ازاں بابر اعظم مبینہ طور پر ساتھی کھلاڑیوں سے الگ تھلگ نظر آئے اور میچ جیتنے کے باوجود سڈنی تھنڈرز کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔
واضح رہے کہ آج کوالیفائر میچ میں پرتھ اسکارچرز نے سڈنی سکسرز کو 48 رنز سے شکست دے دی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


