The news is by your side.

Advertisement

بابر اعظم کی کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ بھی شرکت مشکوک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے، کیویز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد بابر کی کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے امکانات کم ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ بابراعظم حوصلہ بڑھاتے رہے

واضح رہے کہ بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث کیویز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

بابر کی جگہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں لیگ اسپنر شاداب خان کپتانی کررہے ہیں، ڈاکٹرز نے بابر اعظم کو 14 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا، کیویز کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں