جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

’بابر اور رضوان کو صرف ٹیسٹ کھلانا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان صرف ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر ہیں۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا بابر اور رضوان کو ٹی 20 انٹرنیشنل سے ڈراپ کرنا درست فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ دونوں کھلاڑی طویل فارمیٹ کے لیے زیادہ موزوں ہیں، میری رائے میں انہین صرف اب ٹیسٹ میچوں کے لیے ہی رکھا جانا چاہیے، ہوسکتا ہے کہ مزید چھ ماہ کے بعد انہیں صرف ٹیسٹ کرکٹ کے لیے منتخب کیا جائے۔

کامران اکمل نے کہا کہ چھ ماہ کے بعد انہیں ون ڈے سے بھی سائیڈ لائن کردینا چاہیے کیونکہ پاکستان ان دنوں مشکل سے ہی ٹیسٹ میچ کھیلتا ہے، کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کررہا لیکن اگر کوئی بڑا کھلاڑی بنتا ہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے بنتا ہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ صرف ٹی 20 نہیں کھیل سکتے، اگر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلتا ہے تو وہ ون ڈے اور ٹی 20 بھی کھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں بابر اور رضوان کو نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز سے باہر کر دیا گیا تھا کیونکہ سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا تھا اس کے بعد سے یہ جوڑی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئی ہے۔

محمد رضوان کو حال ہی میں صرف دو سیریز میں قیادت کرنے کے بعد ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں