وزیراعظم اپنی بیٹی پررحم کریں اورمستعفیٰ ہوجائیں، بابراعوان baber-awan
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم اپنی بیٹی پررحم کریں اورمستعفیٰ ہوجائیں، بابراعوان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی پررحم کریں اور مستعفی ہوجائیں بسں ایک یہی راستہ ان کے پاس بچا ہے۔

ڈاکٹربابراعوان وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کو13 سوالوں کےجواب دیتے تو پیشیوں کی نوبت نہ آتی اور بات بچوں کی جے آئی ٹی کے سامنے بار بار پیشی تک نہیں پہنچتی۔

حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیئے کہ اپنی بیٹی اور صاحبزادوں کو جے آئی ٹی کے چکر لگانے سے بچانے کے لیے خود مستعفیٰ ہو جائیں۔


 *مریم نوازکی پیشی، پوسٹرز آویزاں، سوشل میڈیا بھی متحرک 


انہوں نے کہا کہ رشتوں پرڈالروں اور ریال کا بھاری نظرآنا عبرت کا مقام ہے اورافسوسناک مقام ہے کہ چند لوگوں کو اپنے بچوں کے بجائے کرپشن سے بنائے گئے پیسوں کی فکر ہے جس کے باعث بچے رُل گئے ہیں لہذا وزیراعظم بے جا ضد چھوڑ دیں۔


 *قوم وزیراعظم کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوتے دیکھ رہی ہے، فواد چوہدری 


ڈاکٹربابراعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پراتنا ہی افسوس ہے تو قوم کے سامنے سچ بول دیں اور منی ٹریل سے متعلق حقیقی اور درست دستاویزات جےآئی ٹی کو دے دیں تو کام ختم ہوجائے گا اور معاملہ یہی ختم ہوجائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں