تازہ ترین

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی اور ساتھ ہی ویرات کوہلی سے بھی آگے نکل گئے۔

بابر اعظم نے 61 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی ان کی اننگ میں 9 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹی 20 میں 8 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ سنگ میل 218 اننگز میں مکمل کیا جبکہ ویرات کوہلی کو 8 ہزار رنز بنانے کے لیے 243 اننگز کا سہارا لینا پڑا تھا۔

کرس گیل نے یہ کارنامہ 213 اننگ میں انجام دیا تھا۔

Comments