تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابوسر ٹاپ پربس کو حادثہ، 26 افراد جاں بحق

گلگت: بابو سر ٹاپ کے نزدیک بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بابوسر ٹاپ کے نزدیک گیٹی داس کے علاقے میں پیش آیا ، یہ بس اسکردو سے راولپنڈی جارہی تھی ۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب تک 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی ا طلاعات ہیں جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے زیاد ہ تر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقوں سے ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چلا س میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور زخمیوں کو وہاں منتقل کیا جارہا ہے۔

اسپتال کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فی الفور وہاں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور زخمیوں کے لیے خون کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر سانحے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ابھی تک حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بس ڈرائیور کے بارے میں بھی تفصیلات میسر نہیں ہیں کہ وہ زندہ ہے یہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -