بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

’بابوسرٹاپ واقعہ: بچے اور چچی کو بچانے کے لیے والد نے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بابو سرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد نے سارا واقعہ بیان کردیا۔

چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا جو تاحال لاپتا ہے۔

عاصم فہد نے کہا کہ بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہہ ک جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد نے کہا کہ پانی کا ریلا آیا تو ہم نے پہاڑ کے نیچے چھپنے کی کوشش کی تھی اور والد نے ریلے میں بہنے والے تین سال کے کزن اور چچی مشعال فاطمہ کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی تھی اور وہ بھی بہہ گئے۔

یہ پڑھیں: شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاح اور مسافر ریسکیو کر لیے گئے

واضح رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں