تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

بابوسرٹاپ پر شدید برف باری، متعدد گاڑیاں پھنس گئی

گلگت بلتستان کے علاقے بابو سر ٹاپ میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس کے بعد متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق بابوسرٹاپ پر شدید برف باری جاری ہے، جس کے بعد بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، مسافر اور سیاح آئندہ حکم تک شاہراہ پر سفرنہ کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابوسرٹاپ پر اب تک 3 انچ تک برف پڑچکی ہے، ریسکیو عملہ بابوسرٹاپ بھیج دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بابوسرٹاپ پر برفباری اور خراب موسم کے باعث پھنسی 50 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جن میں درجنوں مسافراور سیاح سوار تھے، تمام افراد کو بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بابوسر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔

Comments