تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’بے بی باجی‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

بے بی باجی کو جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

یوٹیوب پر بے بی باجی کے ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد مداح میں دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

بے بی باجی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے۔

ٹیزر میں ثمینہ احمد کہتی ہیں کہ ’میں نے چاہا تھا کہ میری بہوئیں مل کر رہیں، یہ گھر خوشیاں کا گہوارہ ہو لیکن وہ چاہتی تھیں کہ بٹوراہ ہو۔‘ شوہر کہتے ہیں کہ ’گھر چاہے کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو لیکن رشتوں پر چوٹ لگتی ہے تو سب ڈھ جاتا ہے۔‘

بڑی بہو جویریہ سعود کہتی ہیں کہ ’میں کب تک پورے کُنبے کی خدمتیں کرتی رہوں گی شوہر کو لے کر الگ ہونا میرا حق ہے۔‘ سعود قاسمی کہتے ہیں کہ ’اس گھر کا بڑا ہوں، ماں باپ کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔‘

سنیتا مارشل کہتی ہیں کہ ’میں اس گھر کی چہیتی بہو ہوں مگر شوہر کی چاہت سے محروم ہوں۔‘ حسن احمد کہتے ہیں کہ ’میری نہیں میری امی کی پسند، میں کیوں جھوٹی چاہت رکھوں۔‘

تیسری بہو طوبیٰ انور کہتی ہیں کہ ’کیا میں اس لیے دلہن بنی تھی، یہ وہ زندگی تو نہیں۔‘ جنید جمشید نیازی کہتے ہیں ’میرے بھی کچھ خواب ہیں پر تعبیر بھی وہ نہیں۔‘

عینا آصف کہتی ہیں کہ ’سب کچھ بکھر گیا۔‘ فضل حسین کہتے ہیں کہ ’کسی کو حصے میں گھر ملا، کسی کے پاس دکان آئی، میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا، میرے حصے میں ماں آئی۔‘

Comments

- Advertisement -