تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دورانِ پرواز پیدا ہونے والی بچی کو مفت سفر کا تحفہ

منیلا: دبئی سے منیلا جانے والی فلپائنی پرواز میں پیدا ہونے والی بچی کو فضائی کمپنی کی جانب سے 10 لاکھ میل تک کا مفت فضائی سفر کا تحفہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے منیلا جانے والی فلپائنی پرواز کبیو پیسیفک میں موجود حاملہ خاتون نے اُس وقت بچی کو جنم دیا جب طیارہ ہزاروں فٹ بلندی پر تھا، بچی کی پیدائش کی خبر موصول ہوتے ہی فضائی کمپنی نے جہاز کو بھارت کے شہر حیدرآباد کے ائیرپورٹ پر اتارا اور ماں، بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی صحت تسلی بخش قرار دی گئی۔

1

فضائی کمپنی کی انتظامیہ نے دورانِ پرواز بچی کی پیدائش پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بچی کو 10 لاکھ میل تک کے مفت سفر کا تحفہ دیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’دورانِ پرواز بچی کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہماری ائیرلائن میں ہوا جس کی ہمیں بہت خوشی ہے‘‘۔

بچی کے والدین نے اُس کا نام ہیون رکھا ہے، فضائی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز ہیون کی ماں طیارے میں سفر کررہی تھیں کہ انہیں ایک دم تکلیف کا احساس ہوا جس کے بعد وہ لیبر روم گئیں اور جہاز میں موجود طبی عملے نے اُن کی مدد کی جس کے بعد بچی کی پیدائش ہوئی‘‘۔

3

عملے کے رکن مارک مارٹن کا کہنا ہے کہ ’’ پرواز میں دو ایسے مسافر بھی موجود تھے جنہوں نے اس پیدائشی عمل میں بہت مدد کی کیونکہ وہ پیشہ ور طبیب تھے‘‘۔

2

جہاز میں موجود ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ’’انہوں نے اس طرح کے مناظر اس سے قبل صرف فلموں میں ہی دیکھے تھے تاہم اب حقیقت میں یہ منظر دیکھ کر معجزہ لگا‘‘۔

4

انتظامیہ کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر بچی کو ائیرلائن ایوارڈ پروگرام کے تحت 10 لاکھ فضائی سفر کا انعام دیا گیا جس کے تحت وہ کبھی بھی اس کمپنی کے طیارے میں بالکل مفت سفر کرے گی‘‘۔ اسپتال حکام نے بچی اور ماں کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں مزید سفر کی اجازت دے دی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں