تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز اور اہلخانہ حیران

بھارت میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر ڈاکٹر اور اہلخانہ بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں خاتون نے نومولود کو جنم دیا تو گھر والوں کے چہروں سے مسکراہٹ اس وقت غائب ہوگئی جب انہوں نے بچے کو دیکھا۔

رپورٹس کے مطابق نومولود کے جسم پر 60 فیصد سے زائد بال موجود ہیں، بچے کی پیدائش کی خبر پھیلی تو بڑی تعداد لوگ دیکھنے کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔

انڈین ایکسپریس نے ایک طبی ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’طبی حالت جلد خشک ہونے کا سبب بن سکتی ہے جس سے جلد کی سوزش میں جلن اور خارش ہوتی ہے اور اس پر بالوں کی غیریکساں نشوشنما کا سبب بن سکتی ہے جسے ’ہائپر ٹرائیکوسس‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ ماں اور نومولود دونوں ہی صحت مند ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی ریاست بہار میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا چہرہ مینڈک کی طرح نظر آتا تھا نومولود کے سر، ہاتھ، کان، آنکھ اور ناک بھی مینڈک کی طرح تھے، پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی اس کی موت ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -