بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پاکستان میں 4 ہاتھ اور پیروں والے بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں چار پیروں اور ہاتھ والے ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کیس ہے۔

حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں مقامی رہائشی خاتون نے زچگی کے دوران اس بچے کو جنم دیا جس کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور لوگ اس کو دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنہیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا ہے۔

محکمہ صحت حیدرآباد کے مطابق ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور دونوں تندرست ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہو رہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادہوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں