تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

شام: بمباری میں آنکھ سے محروم بچے سے اظہار یکجہتی کا عمل عالمی ٹرینڈ بن گیا

غوطہ: شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں شامی فورسز اور اتحادیوں کی بمباری سے اپنی ایک آنکھ سے محروم ہونے والا شامی بچہ جب منظر عام پر آیا تو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی بمباری نے عام شہریوں پرزندگی تنگ کردی ہے جہاں ان دنوں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، آسمان سے برستی آگ نے سینکڑوں گھر کھنڈرات میں تبدیل کر دیے جبکہ انسانیت سوز واقعات میں اب تک بچوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گذشتہ مہینوں شامی فوج کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں شامی بچہ اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوگیا، بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچے کی تصویر شیئر کی گئی تو وہ ٹرینڈ بن گئی، جہاں دیگر بچے اپنی ایک آنکھ ہاتھ سے بند کر کے متاثرہ بچے سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

غوطہ میں سرکاری فوج کی بمباری جاری،جاں بحق افراد کی تعداد950ہوگئی

دوسری جانب ترکی کی انسانی حقوق کی تنظیم ’ترکش ریڈ کریسنٹ‘ کا کہنا ہے کہ ایک آنکھ سے محروم بچہ ’کریم‘ کی جان خطرے سے باہر ہے، شامی بچے کے لیے سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹ پر آواز بلند کی گئی جس کے بعد اسے علاج معالجے کے لیے ترکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ مہینوں اس کے گھر پر حملہ ہوا، جس وقت اس کی ایک آنکھ بمباری سے ضائع ہوئی اس وقت اس کی عمر صرف ایک ماں تھی جبکہ مذکورہ حملے میں بچے کی ماں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

شامی حکومت کی ’غوطہ‘ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ امریکہ کی مذمت

خیال رہے کہ رواں سال مارچ سے اب تک شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں فوجی بمباریوں سے اب تک بچے اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں کی تعداد میں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -