سکھر کے علاقے صالح پٹ میں اونٹنی کے بچے کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، بچے کو طبی امداد کےلیے اینیمل سینٹر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں ایک بار پھر سے بے زبان جانور کی ٹانگ کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ظالموں نے مکرو فعل انجام دیا، اونٹنی کے بچے سومی کو علاج کی غرص سے کراچی سی ڈی آر ایس اینیمل سینٹر لایا گیا ہے۔
ڈی جی لائیواسٹاک نے بتایا کہ سی ڈی آر ایس میں ماہر سرجن اونٹنی کا معائنہ کریں گے، معائنے کے بعد سرجری یا نئی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کرینگے۔
لائیواسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کے بچے کی ٹانگ اور جبڑا ٹوٹے ہوئے ہیں، ناک سے خون بہہ رہا ہے۔
تحصیل کنری میں بھی اس سے قبل اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دی تھیں اور متاثرہ اوٹنی روڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔
ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں نواحی گاؤں مورجھنگو میں نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹی تھیں اور اس کو مردہ حالت میں روڈ پر پھنک کر فرار ہوگئے تھے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورتحقیقات کا آغاز کیا تھا، اوٹنی کے مالک عبدالرشید کپری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مرنے والی اوٹنی گزشتہ کئی روزسے بیمار تھی اور وہ بیماری کیوجہ سے کمزور پڑچکی تھی۔
سانگھڑ : کھیت میں گھسنے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ، ویڈیو وائرل


