بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

اونٹنی کے بچے کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ، علاج کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اونٹنی کے بچے کو پھر سے ٹانگوں پر چلانے اور اس کےعلاج کی غرض سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

سکھر کے علاقے صالح پٹ میں اونٹنی کے بچے کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، ڈاکٹر گوردھن داس میڈکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، ڈاکٹرحزب اللہ نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ اونٹنی کی نئی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کرے گا۔

ڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو نے سی ڈی آر ایس شیلٹر ہوم کا دورہ بھی کیا، انھوں نے کہا کہ اونٹنی کے ایکسرے کا جائزہ لیا اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

لائیواسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل کا اونٹنی کی صحت سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کی ٹانگ اور دونوں جبڑے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرحزب اللہ نے بتایا کہ اونٹنی کی زبان بھی متاثر ہے، میڈیکل بورڈ اونٹنی کے مکمل علاج کےلئے تجاویز بھی دے گا۔

سانگھڑ میں زمیندار کے ظلم کا شکار ہونے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں