تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ڈے کیئر سینٹر کی غفلت، کمسن بچہ سوئمنگ پول میں‌ ڈوب گیا

بیجنگ: چین میں ڈے کیئر سینٹر کی غفلت کے باعث شیر خوار بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب گیا، بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ژی جیانگ میں واقعہ ڈے کیئر سینٹر کی غفلت کے سبب سوئمنگ پول میں ڈوبنے والا 10 ماہ کا بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق والدین بچے کو تیراکی سکھانے کے لیے ڈے کیئر سینٹر لے گئے تھے اس دوران 10 ماہ کے بچے کی لائف جیکٹ اس وقت پلٹ گئی جب مرکز کا عملہ اس پر توجہ نہیں دے رہا تھا۔

کمسن بچہ ساڑھے تین منٹ تک پانی میں ڈوبا رہا، وہاں موجود ایک خاتون نے بچے کی ڈوبنے کی اطلاع عملے کو دی، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ چین کے صوبے ژی جیانگ میں 28 ستمبر کے روز پیش آیا تھا۔

بچے کے والد فینگ نے کمسن بچے کو تیراکی سکھانے کے لیے مذکورہ ڈے کیئر سینٹر میں 1888 یوآن میں سالانہ ممبر شپ لی تھی۔

بچے کے والد نے مذکورہ ڈے کیئر سینٹر کے خلاف شکایت درج کرواکے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -