ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

مادہ ہاتھی کی ننھے ہاتھی کو ٹائر سے نکالنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جانوروں کی مختلف ویڈیوز آئے روز منظرعام پر آتی رہتی ہیں جن میں وہ کبھی شرارتیں اور کھیلتے کودتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی مشکل میں گرفتار نظر آتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو مادہ ہاتھی اور اس کے بچے کی وائرل ہوگئی۔

بچہ انسان کا ہو جانور کا، شرارتی ہوتا ہے جب کہ مائیں اپنے بچوں کا پر موقع پر تحفظ کرتی نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ ہاتھی ٹائر والے جھولے میں پھنسے اپنے بچے کو نکال رہی ہے۔

وائرل ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ٹائر والا جھولا دیکھ کر ہتھنی کا بچہ بھی جھولا جھولنے کی غرض سے اس کے قریب آیا تھا اور اپنی ایک ٹانگ اس میں پھنسا بیٹھا، ماں نے بچے کو مشکل میں دیکھا تو دوڑی چلی آئی اور اپنے بچے کو مشکل سے نجات دلائی۔

یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہوئی، جسے اب تک 9 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور مادہ ہاتھی کی اپنے بچے سے محبت پر خوب تعریف کررہے ہیں اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشنز بھی تحریر کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں