ٹینیسی : امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں دنیا کا پہلا نایاب زرافہ پیدا ہوا ہے، دھاریوں کے بغیر بھورے زرافے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے چڑیا گھر میں31 جولائی کو ایک نایاب زرافے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے جسم پر مخصوص نشانات نہیں بلکہ اس زرافے کا رنگ اونٹ کی طرح بھورا ہے۔
امریکی ریاست ٹینیسی کے چڑیا گھر میں موجود زرافہ کا 22 دن کا یہ نایاب بچہ اس وقت چھ فٹ لمبا ہے اور اپنی ماں کی دیکھ بھال میں پرورش پارہا ہے،
A zoo in Tennessee says it has welcomed a rare spotless giraffe. Brights Zoo is holding a contest to name the baby 🦒 pic.twitter.com/1H9LvATHFx
— CBS News (@CBSNews) August 21, 2023
اس بچے کی عجیب اور حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس کی گردن دیگر زرافوں کی طرح غیر معمولی طور پر لمبی نہیں ہے، ماں اور بچے کی محبت بھری ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔
اس خوبصورت اور نایاب بچے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملنے والی بھرپور پذیرائی کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بچے کا نام تجویز کریں اور فیس بک پیج پر کچھ ممکنہ نام شیئر کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے اب تک جن چار ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں کپکی، فیالی، شکیری اور جمیلہ شامل ہیں۔