تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

زرافے کا بچہ اپنا سایہ دیکھ کر حیران، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسی نہ روک سکے

جسم کا سایہ نظر آنا ایک فطری بات ہے مگر جو اپنا سایہ پہلی بار دیکھتے ہیں وہ بہت زیادہ حیران رہ جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز ایسی حیران کن اور دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جو جنوبی افریقا کے چڑیا گھر کی ہے۔

اس ویڈیو میں زرافے کے بچے کو دھوپ میں کھڑے اپنا سایہ دیکھ کر حیران ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زرافے کے بچے نے جب اپنا سایہ دیکھا تو اُسے یقین نہیں آیا، جس کے بعد اُس نے پہلے اپنا پیر ہلایا اور پھر گردن کو حرکت کر کے اسے دیکھتا رہا۔

اس کے باوجود بھی زرافے کے بچے کی حیرانی کم نہ ہوئی تو اُس نے اپنی دونوں پچھلی ٹانگیں کھول کر دم ہلانا شروع کردی۔

زرافے کے بچے کو اپنے سایے سے کھیلتا دیکھ کر صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوئے اور انہوں نے اسے معصوم زرافہ قرار دیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -