تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاک بھارت بارڈر پر بچے کی پیدائش، جوڑے نے انوکھا نام رکھ دیا

طیارے میں نومولود کی پیدائش پر والدین کی جانب سے بچے کا انوکھا نام رکھے جانے کا تو آپ نے اکثر سنا ہی ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سنا ہے کہ بارڈر پر بچے کی پیدائش ہو تو اس کا نام ’بارڈر‘ رکھ دیا گیا ہو یقینا آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت واہگہ اٹاری بارڈر پر پھنسے پاکستانی جوڑے نے بچے کی پیدائش کا اس کا نام ہی ’بارڈر‘ رکھ دیا۔

نیمبو بائی اور بالم رام کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے، بالم رام نے بھارتی میڈیا کا انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن سے قبل 97 دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے علاوہ یاترا پر بھارت آئے تھے۔

نومولود کے والد نے بتایا کہ 97 شہریوں میں 47 بچے شامل ہیں اور ان میں سے 6 بچوں کی پیدائش بھارت میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک پاکستان واپسی پر مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ مطلوبہ دستاویزات موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ فی الحال گھر نہیں جاسکتے۔

بالم رام کے مطابق ان کے گھر دو دسمبر کو بارڈر پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اس کا نام بھی ’بارڈر‘ رکھ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020 میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پور گیا تھا اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکا۔

Comments

- Advertisement -