بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون کی ایکشن سے بھرپور فلم ’بے بی جان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔
اداکار ورون دھون کی فلم ’بے بی جان‘ کے ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں جکی شیروف منفی کردار نبھائیں گے جبکہ کیرتی سریش کا ہندی فلم ڈیبیو ہے اور اس میں وامیکا گبی بھی ہیں، جو سلور اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں، اداکار راجپال یادیو بھی فلم میں شامل ہیں۔
‘بے بی جان’ کی ہدایت کاری کلیس نے کی ہے اور یہ جیو اسٹوڈیوز اور نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی پیشکش ہے۔
فلم کو مراد کھیتانی، پریا ایٹلی اور جیوتی دیش پانڈے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ موسیقی تھمن ایس نے ترتیب دی ہے۔
ورون دھون کی فلم کا عامر خان کی فلم ‘ستارے زمین پر’ سے تصادم متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بے بی جان 25 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ مداح جیکی شیروف کو بھی ’ببر شیر‘ کے کردار میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
یہ فلم اٹلی کمار کی فلم تھیری سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔