ٹوکیو (21 فروری 2026): جاپان میں بندر کے ایک ننھے بچے کی کھلونا بندر سے لپٹنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے، اور دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا دی ہے۔
ٹوکیو کے قریب ایک زو میں 6 ماہ کے ’پنچ‘ نامی بندر کے بچے کو ’ماں کی نرم گود‘ کی تلاش میں کھلونے بندر کی آغوش میں جاتے فلمایا گیا۔ پنچ کو اس کی ماں نے پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی چھوڑ دیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں نے بندر بچے کو بے دردی سے پیٹتے ہوئے بھگا دیا، جس پر ننھا بندر ماں کی گود کی گرمی کے لیے کھلونے کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔ پھر جھک کر اپنا چہرہ کھلونے میں چھپا لیتا ہے۔
زخمی پرندہ علاج کے لیے ایمرجنسی وارڈ کی دہلیز پر پہنچ گیا
ویڈیو میں پنچ کو کھلونا لے کر انکلوژر میں گھومتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بندر بچے کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں لوگوں کو دکھی کر دیا ہے۔ جاپان میں بہت سے لوگوں نے اسے اڈاپٹ کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


