اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

امریکا میں انہونی ہوگئی، دو ماہ کا بچہ بول پڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں دو ماہ کے بچے نے والدہ کے الفاظ دہرا دئیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کیسیا کیمرون نے اپنے دو ماہ کے بیٹے روان کو کہا کہ ’میں تم سے پیار کرتی ہوں‘، بچے نے یہی الفاظ دہرا کر والدہ سمیت دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں کی جانب سے میں تم سے پیار کرتی ہوں کہنے پر بچہ اپنی لڑ کھڑاتی زبان میں کہہ رہا ہے کہ میں ’آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘

بچے کی والدہ کیسیا کیمرون بچے کی اس حرکت پر حیران رہ گئیں اور مسکرا دیں۔

مذکورہ ویڈیو کو روان کی دادی لارا اسکیڈسن نے ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ میرا پوتا باصلاحیت ہے۔‘ ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اب اس بچے کے لیے نوکری ڈھونڈنے اور کچھ بل ادا کرنے کا وقت ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے حیران ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اس نے آپ کی باتوں کو دہرایا ہے، بڑوں کی طرح اس سے باتیں کرتے رہیں یہ بہت ہی باصلاحیت بچہ ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں