تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

بچوں اور بڑوں میں مقبول ویڈیو ’بے بی شارک‘ کا نیا عالمی ریکارڈ

بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول میوزک ویڈیو بے بی شارک نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ’بے بی شارک‘ ویڈیو کو یو ٹیوب پر دس ارب سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اس ویڈیو نے گزشتہ سال نومبر میں یوٹیوب پر سات ارب ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ویڈیو جنوبی کوریا کی کمپنی نے بچوں کے تعلیمی مقاصد کے لیے تیار کی تھی، جنوبی کوریا کی کمپنی ’پینگ فونگ‘ نے 2016 ویڈیو ریلیز کی تھی۔

اس سے قبل لاطینی پاپ گانے ’ڈیسپاچیٹو‘ کو یہ اعزاز حاصل تھا اور یوٹیوب پر اسے 7 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا چکا ہے لیکن ’بے بی شارک‘ اور ’ڈیسپاچیوٹو‘ کے مابین 2 ارب ویوز کا فرق ہے۔

حیرت انگیز طور پر یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی تیزی ویڈیو بھی بچوں کا گانا ہے ’جونی جونی یس پاپا‘ ہے اور اسے 6 ارب سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -