چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی پرحملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آرکی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پرحملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں دہشت گردی، قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
- Advertisement -
ایف آئی آرکے متن کے مطابق حملہ آورساڑھے آٹھ بجےکےقریب یونیورسٹی میں گھسے اورنو بجے سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں میں مقابلہ شروع ہوا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ایک بجےتک جاری رہا جس دوران حملہ آوروں نےایس ایم جی اوردستی بم استعما ل کئے۔