تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارتی اسکول انتظامیہ کی پریکٹیکل کے بہانے کئی لڑکیوں سے گھٹیا حرکت

دہلی: بھارت میں اسکول انتظامیہ نے مضامین کے پریکیٹکل کے بہانے 17 لڑکیوں کو نشہ آور شے کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہری مظفر نگر میں پیش آیا، طالبات کو دو مختلف اسکولوں کے مینجروں نے عصمت دری کی کوشش کی، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سترہ لڑکیوں کو نصاب کے پریکٹیکل کے لیے دوسرے اسکول لے جایا گیا تھا جہاں دونوں اسکولوں کے مینجروں نے طالبات کی عزت لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو رات گئے تھے اسکول میں رکنا پڑا تھا جہاں انہیں نشہ آور شے دی گئی اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزمان نے لڑکیوں کو دھمکی دی تھی اگر کسی کو اس بارے میں بتایا گیا تو اس کا انجام سنگین ہوگا۔

بعد ازاں والدین نے علاقائی عہدیدار سے رابطہ کیا جس کے بعد اسکول مینجروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، حکام نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

Comments

- Advertisement -