تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مسلم مسافروں سے امتیازی سلوک، امریکی ایئر لائن پر ہزاروں ڈالر جرمانہ

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسلم مسافروں سے امتیازی رویہ اپنانے والی فضائی کمپنی پر ہزاروں ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈیلٹا ایئر لائنز پر تین مسلم مسافروں سے امتیازی رویوں کی بنا پر پچاس ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا، کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے ان مسافروں کو اپنے طیاروں سے اتار دیا تھا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایئرلائن کے خلاف تحقیقات کا آغاز مسلمان مسافروں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مسافروں کا مؤقف درست ہے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں مسافروں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایئرلائن کی اس حرکت سے اُن کی ساکھ متاثر ہوئی، اس قسم کے اقدامات کا ازالہ بہت ضروری ہے۔

کمپنی جب قصور وار پائی گئی تو تفتیشی حکام نے مسافروں کی رضامندی کے بعد ڈیلٹا ایئرلائنز پر جرمانہ عائد کیا اور اُن کو معافی مانگنے کی ہدایت بھی کی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں بتایا گیا کہ ’کمپنی نے مسافروں کے ساتھ امتیازی رویہ اپنایا اور انہیں پروازوں سے اترنے کا حکم بھی دیا، یہ نفرت انگیز اقدام امریکی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہیں‘۔

یاد رہے کہ 26 جولائی 2016 کو ایئرلائن نے پیرس ائیرپورٹ سے سوار ہونے والے مسلم جوڑے کو صرف اس وجہ سے پرواز سے قبل اتار دیا تھا کہ خاتون نے اسکارف پہنا ہوا تھا۔

بعد ازاں 31 جولائی 2016 کو ایمسٹرڈیم سے نیویارک جانے والے جہاز میں سوار مسلم مسافر کو بھی انتظامیہ نے زبردستی اتار دیا تھا اور اُس پر سنگین الزام عائد کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں