منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

پی آئی اے،اختیارات سے تجاوزکا عمل جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: باکمال ائرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ”کوارڈینیٹر ٹو چیئرمین” کی جانب سے بہ طورقائم مقام ڈائریکٹرویجیلنس کے اختیارات میں تجاوز کا عمل جا ری ہے۔

تفصیلات کے مطابق باکمال ایئر لائن کی لاجواب انتظامیہ کی بد انتظامی اپنے عروج ہے جس کی ایک تازہ ترین مثال قومی ایئرلائن کے چیئرمین کے کورآرڈینیٹر کی جانب سے اختیارات میں تجاوز کر نا ہے،ملازمین کے آفیشل کارڈز پر بریگیڈئر(ر) آصف خان کے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے ڈائریکٹر ویجلینس رخصت پر ہیں جن کی غیر موجودگی میں بریگیڈئر(ر) آصف خان کو قائم مقام چارج دیا گیا تھا تا کہ روز مرہ کے امور میں ویجیلینس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہے اور ملازمین کسی رکاوٹ کے بغیر اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

تا ہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی چارج حاصل کرنے والے آصف خان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ملازمین کے آفیشل کارڈز پربھی دستخط کرنا بھی شروع کر دئیے ہیں جب کہ انتظامی سیٹ اپ میں کارڈز پر دستخط جی ایم سیکورٹی کی ذمہ داری رہی ہے۔

خیال رہے کوارڈینیٹر ٹو چیئرمین کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا اور حال ہی میں کنٹریکٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد مذکورہ افسر کی مدتِ ملازمت میں توسیع بھی کی گئی تھی اور ڈائریکٹرویجلینس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں