The news is by your side.

Advertisement

فضائی مسافروں کے لیے بری خبر

ملک میں موسم کی خرابی کے باعث قومی اور نجی ایئرلائنز کے مسافر بھی مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں متاثر ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302ملتان اتار لی گئی۔

اسی طرح کراچی سے لاہور کی نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 402 بھی ملتان پر اتار لی گئی۔ ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہونے پر پروازوں کو لاہور روانہ کردیا جائے گا۔

دریں اثنا لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔ لاہور سے کراچی کی نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 403 بھی دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی سے نجی ایئر لائنز کی لاہور اسلام آباد اور پشاور کی پروازیں 2 سے 3 گھنٹے تاخیر جبکہ پی آئی اے کی لاہور اور اسلام آباد جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ موسم کی صورت حال ٹھیک ہونے پر پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں