The news is by your side.

Advertisement

کراچی والوں کے لئے برُی خبر، گیس لوڈشیڈنگ کا پلان جاری

ملک کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی کے باسیوں کے لیے بری خبر ہے کہ انہیں آئندہ دنوں میں گیس کی ‏لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سوئی سدرن نے اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کی وجہ سے گیس لوڈ شیڈنگ پلان جاری ‏کر دیا۔

ایس ایس جی سی کے مطابق چار روز کے لئے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ‏بند کردی جائے گی جب کہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی، کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

اگلے 4 روز تک 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی صرف 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم کی جائے گی، ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی جائے ‏گی۔

واضح رہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے کراچی کے بعض علاقوں میں گیس بندش اور کم پریشر کی شکایات ‏بھی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں