کراچی: ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹنڈو آدم ٹرین حادثے کے 3 دن بعد بھی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔
تفصیالت کے مطابق ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرین شیڈول متاثر ہونے کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی جناح اور پاک بزنس ایکسپریس منسوخ ہوگئیں۔
جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں بھیجا جائے گا۔
اسی طرح پاک بزنس کے مسافروں کو 15آپ کراچی ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ لاہور سے چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس بھی منسوخ ہوگئیں۔
ٹنڈوآدم ٹرین حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری، مقدمہ درج
پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کے مسافر شاہ حسین ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو دن قبل اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم کے قریب خدا آباد ریلوے پھاٹک پر ٹرین اور ایک گیس ٹینکر میں ٹکر ہو گئی تھی جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔