تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عوام کیلئے بری خبر، سونے کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ

ریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ چار ماہ کے دوران پہلی مرتبہ سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر اور شیئرز کے نرخوں میں کمی سے سعودی گولڈ منڈی میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر سرمایہ کار زیادہ خسارے والے شعبوں کے بجائے پھر سونے کی شکل میں اپنا سرمایہ محفوظ کرنے لگے ہیں۔

مذکورہ صورت حال کے بعد ڈالر کی قدر دیگر کرنسیز کے مقابلے میں زیرو پوائنٹ 19 فیصد کم ہوئی، اسی طرح شیئرز کے نرخ بھی کم ہوئے جس سے سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی عرب میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

سعودی عرب میں گزشتہ روز (منگل) سونے کی لین دین میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا جو 7 جنوری 2021 کے مقابلے میں نیا ریکارڈ ہے۔ جبکہ چاندی کی قیمت میں 0.909 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 225.31 ریال رہی، 22 قیراط ایک گرام سونا 206.50 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 197.12 ریال ریکارڈ کی گئی۔

ایک اونس سونے کی قیمت منگل کو 7007.03 ریال جبکہ ایک تولہ سونا 2627.63 ریال میں دستیاب تھا۔

Comments

- Advertisement -