جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

ریل کا سفر کرنے والوں کے لیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (5 اکتوبر 2025) اندرون ملک طویل سفر کے لیے لوگوں کی پہلی ترجیح ریل کا سفر ہوتی ہے ایسے ہی مسافروں کیلیے بُری خبر ہے۔

ٹرین کا سفر ہمیشہ سے پرلطف رہا ہے جس سے سفر کے ساتھ ساتھ نئے نئے نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اندرون ملک طویل سفر کے لیے ریلوے پرلطف اور سستا ہونے کے وجہ سے ہمیشہ سے لوگوں کی اولین ترجیح رہا ہے۔

تاہم وہ افراد جو ٹرین سے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے لیے بُری خبر ہے کہ محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ اضافہ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرائے میں کیا گیا ہے، جو 150 سے 250 روپے تک ہے۔

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایے میں 150 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایئرکنڈیشن کلاس میں لاہور سے پنڈی تک کرایے میں 250 روپے بڑھائے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ان ٹرینوں میں چائے اور اسنیکس کی سہولت فراہم کرنے پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

کتنے فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں