تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سعودی عرب سے بری خبر!

ریاض: سعودی عرب میں آج بھی کورونا وائرس کے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں 5 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسی دورانیے میں 2 ہزار 978 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 44 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی وزارت نے اپنے اعدادوشمار میں لکھا ہے کہ مملکت میں اب تک 5 لاکھ 55 ہزار 35 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جبکہ کورونا کے باعث ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 8 ہزار 901 ہوگئی ہے۔

مملکت کی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میں 262 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

Comments