تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بیل گری: طبی خواص اور افادیت سے بھرپور پھل

بیل گری یا بیل پتھر ایک پھل ہے جس کے کئی طبی خواص ہیں اور اس کا استعمال ہماری صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

انگریزی میں Bael Fruit اور Wood Apple کہتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مشورے سے بیل گری کو برص، بواسیر، اسہال، السر اور اس جیسی مختلف بیماریوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ نظام ہضم کی خرابی دور کرنے اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

بیل گری خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں‌ مدد دیتا ہے اور اطبا اسے شوگر کے مریضوں کے لیے نعمت قرار دیتے ہیں۔ اس پھل کو درخت سے اتار کر کھانے کے علاوہ خشک کرکے اس کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ تبخیرِ معدہ اور بدہضمی میں مفید ہے اور ماہرین کے مطابق یہ پھل متعدد وبائی امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

بیل گری میں ایسے وٹامن کی وافر مقدار موجود ہے جو تھکن، کم زوری، مسوڑھوں کی خرابیوں کو دور کرتے ہیں۔

بیل گری کا روغن بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے دمہ کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ شدید نزلہ میں اس روغن کو ناک اور کان بند ہوجانے پر اگر سَر پر لگایا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ بیل گری جسم پر ہونے والی سوزش بھی دور کرتا ہے۔

اس کا گودا بھی آنتوں سے زہریلے مادے ختم کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال خون میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -