تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تنہا بھینسے نے کیسے خونخوار شیروں کو بھگایا؟ سنسنی خیز ویڈیو

جنگل کے بادشاہ کہلانے والے شیروں کے خاندان تنہا بھینسے نے کیسے اپنی جان بچائی ویڈیو دیکھ کر بھی آپ کو شاید اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے۔

شیر جنگل کا بادشاہ کہلاتا ہے جس کی وجہ اس کا تنہا اپنے طاقتور سے طاقتور شکار پر حاوی ہونا ہے۔ ایسی کئی سنسنی خیز ویڈیوز جنگلی حیات کے چینلز پر لوگوں نے دیکھ بھی رکھی ہوں گی جس میں ایک شیر سینکڑوں جانوروں کے قافلے پر تنہا حملہ آور ہوتا ہے اور اپنا شکار کامیابی سے لے اڑتا ہے لیکن کبھی کبھار لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں جیسا کہ اس تنہا بھینسے نے شیروں کے جھنڈ کے ساتھ کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں ایک تنہا بھینسا کسی ندی کے کنارے خونخوار شیروں کے جُھنڈ میں پھنس جاتا ہے۔ دو درجن کے قریب شیر جو بھینسے کی دعوت اڑانے کا سوچتے ہوئے اسے گھیر کر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بھینسا وہ ردعمل دیتا ہے کہ جنگل کے ان شیروں کا ناکام بھاگتے ہی بن پڑتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھینسا ندی پار کرنے کے لیے جا رہا ہوتا ہے کہ اسے اچانک شیروں کا غول اسے گھیر لیتا ہے۔ شیر اسے اپنا شکار بنانے کے لیے چہار جانب سے حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے میں بھینسا اپنے حواس کھونے کے بجائے ان کے سامنے ڈٹ جاتا ہے اور حاضری دماغی اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیتا ہے اور اس طرح اس کی جان بچ جاتی ہے۔

 

ویڈیو کا یہ منظر انتہائی سنسنی خیز ہے جب بھینسا شیروں کے حملے سے بچنے کے لیے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کرکے ڈراتا اور دور بھگاتا ہے۔ شیر ڈر کر دور ہوتے ہیں تو بھینسا پھرتی سے ندی میں اتر جاتا ہے اور دور جاکر شیروں کی بے بسی دیکھتا ہے۔
بے چارے شیر ہاتھ آئے شکار کو یوں جاتا دیکھتے اور پانی پی کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -