تازہ ترین

بافٹا ایوارڈز، خواتین کو ہراساں کرنے کی مہم سے انوکھا اظہار یکجہتی

لندن: برٹش اکیڈمی فلم (بافٹا) ایوارڈز کے لیے سجائی گئی شام میں شریک ہونے والے فنکاروں نے دنیا بھر میں ہراساں کی جانے والی خواتین سے انوکھے انداز میں اظہار یکجہتی کیا اور معاشرے میں موجود درندوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع البرٹ ہال میں بافٹا ایوارڈز کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلموں، اداکاروں اور ہدایت کاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہونے والے زیادہ تر مہمان سیاہ (کالے) رنگ کے لباس ریب تن کیے ہوئے تھے، بافٹا کی تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو سب حیران ہوئے مگر تھوڑی ہی دیر بعد اس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ کی دھوم رہی اور اس فلم نے مجموعی طور پربہترین فلم، اداکارہ، اداکار سمیت پانچ ایوارڈز حاصل کیے جبکہ فرانسس میکڈورمینڈ کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔

دوسری جنگ عظیم پر بنائے جانے والی فلم ’ڈارکسٹ آور‘ کو دو ایوارڈ ملے جبکہ دی شیپ آف واٹر نے تین ایوارڈز حاصل کیے۔

واضح رہے کہ فلم تھری بل بورڈز بہیمانہ قتل کی کہانی بہیمانہ قتل کے گرد گھومتی ہے جسے ہدایت کار مارٹن میکڈوناہ نے لکھا اور انہوں نے ہی ڈائریکٹر کے امور سرانجام دیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -