تازہ ترین

کس قسم کی سلاد کھانے سے جسم میں کیڑا پیدا ہوتا ہے؟ حیران کن انکشاف

واشنگٹن : فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے سپر مارکیٹوں پر فروخت ہونے والی پیکٹ سلاد کو لوگوں کے بیمار ہونے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیکٹ سلاد کھانے کے باعث 206 ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے جسم میں کیڑے پیدا ہوگئے۔

ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیسز میں 23 متاثرین کی حالت اس قدر خراب ہوئی کہ انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا، سلاد کھانے کے باعث جسم میں کیڑا پیدا ہونے کے کیسز امریکی ریاست الینوئس، لووا، کنساس، مینیسوٹا، میسوری، نیبراسکا، نارتھ ڈاکوٹا اور ونکونسن میں رپورٹ میں ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیکٹ سلاد کھانے کے باعث بیمار ہونے کے کیسز 11 مئی سے 17 جون کے درمیان رپورٹ ہوئے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مذکورہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہریوں کو تنبیہ جاری کی گئی تھی کہ اگر کسی شہری کے گھر میں پیکٹ سلاد موجود ہے تو اسے کھانے سے گریز کریں اور سپر مارکیٹ مالکان بھی مذکورہ سلاد صارفین کو فروخت نہ کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سلاد کھانے کے باعث جسم میں ایک چھوٹا کا کیڑا پیدا ہوجاتا ہے جس کے باعث انسان کو ڈائریا، بھوک کا نہ لگنا، وزن کا کم ہونا، کھینچاو، پھولنے، گیس خارج ہونے اور متلی شکایت ہوتی ہے۔

مذکورہ بیماریوں میں مبتلا صحت مند افراد اکثر بغیر علاج کے ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیماروں میں مبتلا افراد کو اینٹی بائیوٹک کے ذریعہ علاج کروانا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -