بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی: جلسہ ہو کر رہے گا، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں، عوام جلسہ گاہ پہنچے جلسہ ہو کر رہے گا۔

سہیل آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی لیکن سندھ حکومت نے ٹوپی اجرک کی لاج نہیں رکھی، باغ جناح آنے جانے والے راستے بند کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ان شاء اللہ آج کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، یہ جلسہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن جلسہ تو ہوگا، بلدیہ ٹاؤن جا رہے ہیں وہاں سے پھر بنارس چوک جائیں گے، گولیمار اور پھر گرومندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک پر جلسہ ہوگا تو ایکشن لیں گے، وزیر داخلہ سندھ

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں جو ساتھی اور کارکن ہیں ہمارے ساتھ شامل ہوں، جلد آپ کے ساتھ ہوں گے اور ایک ساتھ مزار قائد جلسہ گاہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے میڈیا کی گاڑی پر حملے اور پتھراؤ کا نوٹس لیا ہے۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ فوری ابتدائی پولیس ایکشن کی تفصیلات سے آگاہ کریں، شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، کسی کو امن و امان کے حالات سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، جدید مانیٹرنگ نظام سے نشاندہی کر کے شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کڑی نگرانی اور مانیٹرنگ کو مزید سخت کرے، ہم نے امن چاہا ہے اور ہم امن کے قدردان ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں