تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے 120 پاکستانیوں کی حکومت سے امداد کی اپیل

راولپنڈی : بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے 120پاکستانیوں نے وطن واپسی کیلئے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے، مذکورہ افراد کو ٹریول ایجنٹ نے وقت پر پاسپورٹ فراہم نہیں کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین گزشتہ36گھنٹے سے محصور ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے سے زائرین وہیں پھنس کر رہ گئے۔

سخت سردی کے موسم میں بچے، بوڑھے اورخواتین ایئر پورٹ لاؤنج کے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں، متاثرہ زائرین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کیلئے رقم بھی موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق سردی اور بھوک کے باعث کئی افراد بیمار ہوچکے ہیں، زائرین نے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان ہماری فوری مدد کرے، بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے زائرین کی تعداد120بتائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -