تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بغداد دھماکوں‌ سے گونج اٹھا، امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں قائم امریکی فوجی اڈے اور ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی فوجی اڈے کے نزدیک نامعلوم مقام سے تین راکٹس داغے گئے۔

عراقی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں راکٹ حملوں کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا کہ رات گئے یہ راکٹ داغے گئے جن میں سے دو میزائل ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی اڈے کے نزدیک گرے۔

مزید پڑھیں: عراق: امریکی فوجی اڈے پر چار میزائل فائر، عراقی فوجی زخمی

یہ بھی پڑھیں:  امریکی فضائیہ کا سب سے بڑا اڈہ دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 راکٹ حملے

وزارت دفاع کے مطابق تیسرا میزائل ایئرپورٹ کے قریب واقع مکان پر لگا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا البتہ ان تینوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل حملوں کے بعد ایئرپورٹ اور ریڈ زون کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ فلائٹ آپریشن کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ کچھ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے شدت پسند تنظیم ملوث ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -