تہران: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو شکست کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکیوں نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کا کہنا تھا کہ ضمیر کی آواز ہو یا گزر بسر کا مسئلہ، امریکیوں نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ دیا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہم امریکی عوام کے مینڈیٹ کی تائید کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکنز جماعت کو بڑا دھچکا لگا ہے، ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 153 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی 97 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ڈیموکریٹس نے جنوبی کیرولائنا سے سینیٹ کی اہم نشست ری پبلکنز سے چھین لی، جنوبی کیرولا ئنا سے ڈیموکریٹ امیدوار اینی اینڈ ریوز کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمو کریٹس نے شمالی کیرولائنا سے بھی اہم سینیٹ نشست حاصل کرلی جبکہ شمالی کیرولائنا سے ڈیموکریٹ امیدوار رائے کو پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔


