تہران (12 مئی 2026): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 نکاتی تجویز میں درج ایرانی عوام کے حقوق قبول کرنے کے سوا امریکا کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے سوا اور کوئی بھی طریقہ بے نتیجہ ثابت ہوگا، اس معاملے میں جتنی دیر کریں گے امریکی ٹیکس دہندگان کو اتنی ہی زیادہ قیمت چکانا پڑے گیْ
ایرانی اسپیکر نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، دنیا جان گئی ہے غلط حکمت عملی، غلط فیصلے ہمیشہ غلط نتائج لاتے ہیں، ایران تمام آپشنز کے لیے تیار ہے اور وہ حیران ہوں گے۔
2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے مضبوط ریپبلکن امیدوار کون؟ ٹرمپ نے بتا دیا
ادھر وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ ایران کے بارے میں کسی بھی فیصلے میں جلدی نہیں کر رہے، انھوں نے ایران سے متعلق تمام آپشن میز پر رکھے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس نے کہا پابندیوں کی وجہ سے ایرانی حکومت اب تیل برآمد کرنے کے قابل نہیں رہی، ایران سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جس سے امریکا کے طویل مدتی مفادات کا تحفظ نہ ہو، یہ تنازع ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔ انھوں نے کہا ایران کے بہتر مفاد میں ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


