جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کراچی: بہادر آباد چورنگی دنیا کی 10خوبصورت چورنگیوں میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چار مینار کے نام سے مشہور بہادر آباد چورنگی دنیا کی دس خوبصورت چورنگیوں میں شامل کرلی گئیں ہیں۔

شہر قائد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، بہادر آباد میں جگمگاتے بازار کے بیچ و بیچ بنی چورنگی نے دنیا کے بہترین چورنگیوں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی ٹیم کی جانب سے دنیا کی 12 خوبصورت ترین چورنگیوں کی فہرست تیار کی گئی، جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بہادرآباد چورنگی شامل ہیں۔

بہادر آباد چورنگی کو دنیا کی چھٹی خوبصورت ترین چورنگی قرار دیدیا، بہادر آباد چورنگی کا ماڈل حیدر آباد دکن کی مشہور پہاڑی کی نقل ہے ، جسے 2007 میں بنایا گیا تھا۔

سب سے خوبصورت قرار دی جانے والی 12 چورنگیوں کے نام یہ ہیں ریلوے راؤنڈ اباؤٹ ہوبارٹ، آسٹریلیا۔

ماربیئر جائنٹ ایند گرینڈ فادر کلاک راؤنڈ اباؤٹ: فران

ڈک پونڈ راؤنڈ اباؤٹ : آٹفرڈ، کینٹ، انگلینڈ

شاویز راؤنڈ اباؤٹ : مانا گوا، وینیزوئیلا

اینجل آف انڈی پینڈنس راؤنڈ اباؤٹ : میکسیکو سٹی

مسجد چورنگی : بہادر آباد چورنگی، کراچی

ڈانسنگ ڈولفن راؤنڈ اباؤٹ : پتایا، تھائی لینڈ

اسکلپچر راؤنڈ اباؤٹ: سوئٹزر لینڈ

فلاور اینڈ فاؤنٹین : انڈیانا، امریکا

سوئمنگ ڈولفنز : الگارو، پرتگال

سیکی گاٹا راؤنڈ اباؤٹ شیزوکا، جاپان

پرل راؤنڈ اباؤٹ : منامہ، بحرین

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں